لاہور (یس ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ بار میں کل رجسٹرڈ ووٹرز 19672 ہیں، دس ہزار پانچ سو چوبیس ووٹرز بائیو میٹرک سسٹم جبکہ نو ہزار ایک سو اڑتالیس بیلٹ پیپرز کے ذریعے ووٹ کاسٹ کریں گے۔
صدر کے عہدے کے لیے پیر مسعود چشتی اور شیخ شاہد مقبول میں کانٹے کے مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ انتحابات کے موقعے پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ادھر ملتان ہائیکورٹ بار کے انتخابات کیلئے بھی پولنگ جاری ہے۔
چھ ہزار چھ سو چھیانوے وکلا ء حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں یہاں پر صدر، نائب صدر، جنرل سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری کی نشست پر چودہ امیدوار مدمقابل ہیں۔ صدر کی سیٹ کےلیے محمد علی گیلانی اور جمشید حیات میں کانٹے کے مقابلے کا امکان ہے۔
دوسری طرف اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے الیکشن کیلئے بارہ سو اٹھہتر وکلاء حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، صدارت کے لیے راجہ علیم خان عباسی اور نیاز اللہ میدان میں ہیں، پولنگ کا سلسلہ شام چار بجے تک جاری رہے گا۔