counter easy hit

لاہور: ماڈل گرل عبیرہ کو ملزمہ طوبیٰ نے زہر دیکر قتل کیا، پولیس

Tooba

Tooba

لاہور (یس ڈیسک) ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہوررانا ایاز سلیم کا کہنا ہے کہ ماڈل گرل عبیرہ کو ملزمہ طوبیٰ نے زہر دے کر قتل کیا۔

ملزمہ کا اصل نام عظمیٰ راؤ ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق عبیرہ قتل کیس میں آرسینک اور سائنائڈ کی بوتلیں برآمد کر لی ہیں اور ملزمہ طوبیٰ کے فون ڈیٹا کی مدد سے ملزم فاروق کو گرفتار کیا۔

ملزم فاروق کی نیٹ پر عبیرہ سے دوستی ہوئی تھی جس کے بعد فاروق نے عبیرہ کی ذیشان سے دوستی کرائی ۔عبیرہ قتل کیس میں 3 ملزمان طوبیٰ، ذیشان اور فاروق کو گرفتار کیا ہے ،جبکہ ملزمہ طوبیٰ پر کیمرہ مین یوسف کو قتل کرانے کا بھی الزام ہے۔