لاہور (یس ڈیسک) پرویز رشید نے کہا عمران خان بتائیں کہ کوئی شخص وزیراعظم نواز شریف کے پاس پندرہ کروڑ کی آفر لیکر کیوں نہیں آیا۔
چئیرمین پی ٹی آئی کو جس نے پندرہ کروڑ روپے کی آفر کی اسے اچھا آدمی بھی قرار دے رہے ہیں جو افسوسناک ہے۔ پرویز رشید کا کہنا تھا بیانات کے تضاد نے عمران خان کی سیاست کو خطرات سے دوچار کر دیا جس باعث ان کے لوگ اِدھر اُدھر دیکھ رہے ہیں۔