لاہور (یس ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس امین الدین اور جسٹس سہیل اقبال بھٹی پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے یوتھ قرضہ سکیم کے لیے چیئر پرسن مریم نواز کے نام کا جو نوٹیفکیشن جاری کیا وہ غیر آئینی ہے۔
شناختی کارڈ اور پاسپورٹ پر مریم نواز کا نام مریم صفدر درج ہے جبکہ نوٹیفکیشن مریم نواز کے نام سے جاری ہوا۔
درخواست گزار نے استدعا کی ہے وزیر اعظم کے خلاف آرٹیکل سکس کے تحت کارروائی کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین سے بیس مئی کو جواب طلب کر لیا۔