لاہور (یس ڈیسک) الیکشن ٹربیونل نے حلقہ این اے 125 کی تحقیقات نادرا سے کروانے کے لیے دائر درخواستوں پر فیصلہ 10 مارچ تک موخر کر دیا۔
لاہور میں الیکشن ٹربیونل کے روبرو تحریک انصاف کے حامد خان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ این اے 125 میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی، جعلی ووٹ کاسٹ کیے گئے جبکہ پولنگ سٹیشنز پر نتائج بھی تبدیل کیے گئے۔
اس حوالے سے 7 پولنگ سٹیشنز کا ریکارڈ نادرا کے پاس بھجوایا اور تحقیقات کے بعد دھاندلی بھی سامنے آئی لہذا تمام ریکارڈ نادرا کے پاس بھجوانے کا حکم دیا جائے۔ خواجہ سعد رفیق کے وکیل نے بتایا کہ الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔
نادرا نے جن 7 پولنگ سٹیشنز کی تحقیقات کی اس میں دھاندلی سامنے نہیں آئی۔ عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد فیصلہ 10 مارچ تک موخر کر دیا۔