counter easy hit

لاہور کراچی موٹرویز کا سنگ بنیاد رکھ دیا، سینٹرل ایشیا تک لے جائیں گے، وزیراعظم

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

کراچی (یس ڈیسک) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ جانفشانی سے جنگ لڑ رہے ہیں، ملک کو دہشتگردی سے مکمل طور پر پاک کریں گے، گوادر سے سینٹرل ایشیا تک موٹرویز بنانا چاہتے ہیں۔

حیدرآباد سے کراچی تک موٹروے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران انھوں نے کہا کہ ایف ڈبلیو او نے ہمیشہ کٹھن حالات میں بڑے منصوبے مکمل کیے ہیں ۔ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر اصلاح کرنی ہے۔

ہم خنجراب سے گوادر تک موٹر وے بنانا چاہتے ہیں ۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سارے ملک میں موٹرویز کا جال بچھائیں گے ، ملیر ایکسپریس وے کے تعمیراتی کام کو تیز کیا جائے گا۔ سکھر سے ملتان تک منصوبہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت مکمل کیا جائیگا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے ہمیں استفادہ کرنا ہے۔

افواج پاکستان پوری قوت سے دہشت گردوں کے خلاف لڑ رہی ہیں۔ ملک کو دہشتگردوں سے مکمل طور پر پاک کر دیں گے ۔ ہمارے پاس 2017ء تک وافر بجلی ہوگی ۔ 42 کلومیٹر طویل ایکسپریس وے بندرگاہ سے شروع ہو گی جو ایم 9 سے ملے گی ۔ ہم خنجراب سے گوادر تک موٹر وے بنانا چاہتے ہیں ۔ سارے ملک میں موٹرویز کا جال بچھائیں گے۔

ملیر ایکسپریس وے کے تعمیراتی کام کو تیز کیا جائے گا ۔ سکھر سے ملتان تک منصوبہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت مکمل کیا جائیگا۔ پاکستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے ہمیں استفادہ کرنا ہے۔ موٹر وے کی تعمیر سے لوگ جہازوں کے بجائے کاروں پر سفر کو ترجیح دیں گے۔