کوئٹہ (یس ڈیسک) ڈیرہ بگٹی میں ایف سی کی کارروائی کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
ترجمان ایف سی کے مطابق کارروائی ڈیرہ بگٹی کے علاقے دریجن نالہ اور رستم دربار میں کی گئی جہاں دہشت گردوں نے سرچ آپریشن کے دوران ایف سی کے قافلے پر حملہ کر دیا۔
تاہم اہلکاروں نے دہشت گردوں کے حملے کا بھرپور جواب دیا اور جوابی کارروائی کر کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ حملہ آور گیس پائپ لائنوں، بجلی کے ٹاورز اور فورسز پر حملوں کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔