ویانا (محمد اکرم باجوہ) ائے قائد آج کے دن ہم سب عہد کرتے ہیںکہ پاکستان کو تیرا پاکستان بنائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستانی کمیونٹی ویاناکی سیاسی ،مذہبی ،سماجی،صحافی اور سپورٹس تنظیموں کے رانماوںکی مختلف شخصیات پی پی پی آسٹریا کے صدر ندیم خان ،سینئر نائب صدر حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ ، پاکستان انجمن فیملیز ویانا کے صدر الحاج شیخ وحید احمد،پی سی سی آسٹریا کے بانی حاجی فاروق چوہدری ، نائب صدر سہیل اصغر باجوہ ،جنرل سیکرٹری معروف کشمیری رانما خواجہ منظور احمد ،مسجد البلال ویانا کے صدر الحاج محمد اکرم بٹ ،ہورن سے حافظ محمد نعیم ،الحاج اورنگزیب ،ملک طارق ،آل پاکستان پریس کلب آسٹریا کے صدر اکرم باجوہ ،نائب صدر غلام حسین نقوی ،پاکستان عوامی تحریک آسٹریا کے صدر الحاج خواجہ محمد نسیم ، معروف سماجی رانما حاجی ملک خلیل اعوان ،پی ایم ایل ن آسٹریا کے صدر حاجی شاہد محمود، جوائنٹ سیکرٹری منیر احمد مغل ،فناس سیکرٹری محمد خالد آف بہاولپور،نعیم چوہدری ،چوہدری تجمل ،العصر اسلامک سنٹر ویانا کے رانما سید غالب حسین شاہ ،سالز برگ آسٹریا عابد ڈار ،مقصود احمد مغل ، محمد ارشد باجوہ نے پاکستان کے یوم پاکستان کے تاریخی موقع پر پاکستان میڈیا ویانا سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ تجدید عہدکا تاریخی دن ہے۔
ائے قائد آج کے دن ہم سب عہد کرتے ہیںکہ پاکستان کو تیرا پاکستان بنائیں گے جہاں امن ہو ،احترام آدمیت ہو،عزت نفس ہواور ملی اور قومی وقار کا تحفظ ہو۔ہم سب تارکین وطن پاکستان کی ترقی اور خصوصاََامن و امان کے حوالہ سے پاکستانی حکومت اور پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑئے ہیں ۔اور پاکستان میں یوم پاکستان کی پریڈ دوبارہ شروع کرنے پر پوری قوم کو مبارک ہو۔