فرانس (افضال گوندل) گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف فرانس نے 23 مارچ کے حوالے سے ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا جس کے میزبان امتیاز اکرم کدھر تھے٬ جنہوں نے حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ا ور اپنی شمولیت کے حوالے سے پی ٹی آئی فرانس کو ایک بہت بڑے پروگرام کا تحفہ دیا ٬ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا٬ اس کے بعد فرانس کے معروف صحافی اور اے آر وائی کے نمائیندہ محترم شبیر بھدر صاحب کے ایصالِ ثواب کیلۓ دعا کی گئی۔
نعتیہ کلام محمد معظم نے پیش کیا٬ پروگرام کا باقاعدہ آغاز ہوا٬ پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر اشفاق احمد چوہدری نے کمپئرنگ کے فرائض سر انجام دیے اور پروگرام کو آگے بڑہاتے ہوئے منتخب کارکنان کو اسٹیج پر بلایا ٬ اس کے بعد مہمان خصوصی اور میزبان کو دعوتِ دی کہ وہ اسٹیج پر تشریف لے آئیں ٬ اشفاق احمد چوہدری نے سیکیرٹری انفارمیشن افضال احمد گوندل کو بھرپور تالیوں کی گونج میں اسٹیج پر آکر اپنا پہلا پروگرام کرنے کی دعوت دی۔
افضال احمد نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تمام حاضرین کو خوش آمدید کہا اور مقررین کو دعوتِ خطاب دی٬ نائب صدر اور سینئیر رکن خالد پرویز چوہدری نے خطاب کیا ٬ عارف مصطفائی کی شعلہ بیانی نے ہال میں گرمجوشی پیدا کر دی٬ ملک ابراہیم برہان نے 23 مارچ کے حوالے سے اہم معلومات شئیر کیں٬ افضال ڈھل نے مختصر سے خطاب میں پاکستان کی یکجہتی پر زور دیا۔
فیاض احمد مانگٹ،نائب صدر اشفاق احمد چوہدری،سینررہنما یاسر قدیر، سینئیر وایس پریزڈنٹ راجہ محمد عجب ٬ راجہ ظہیر،ترجمان ناصرہ فاروقی ٬صدروویمن ونگ آصفہ اہشمی، شاہدہ امجد، عاکف غنی ، شبانہ چوہدری، نینا خان ،محترمہ شاہ بانو میر ،منور جٹ، نائب صدر اصغر برہان سیکرٹری جنرل رانا عمران عارف ،سب نے 23مارچ کے حوالے سے خطاب کیے ٬ سفارتخانہ پاکستان کے وفد جس میں عامر بشیر، عائشہ سعید ٬ محمد عمر ٬ اور دیگر ممبران نے شرکت کی ادارہ منہاج القرآن کی جانب سے ایک وفد نے شرکت کی۔
دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین نے بھی پروگرام کی اہم نوعیت کے حوالے سے شرکت کر کے باہمی یکجہتی کا پیغام دیا٬ صدر عمر رحمان نے آخر میں 23 مارچ کے حوالے سے عمران خان کے حوالے سے اور ممبر شپ کیلیۓ اہم معلومات دیں ٬ عمر رحمان نے میزبان چوہدری امتیاز اکرم کدھر کو پی ٹی آئی پیرس کا صدرمنتخب کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
قمر بوسال مہمانِ خصوصی تھے آخر میں انہوں نے خطاب کیا اور میزبان کا شکریہ ادا کیا ٬اور چوہدری امتیاز اکرم کدھر کو پی ٹی آئی پیرس کا صدرمنتخب ہونے پے مبارک باد پیش کی، افضال احمد گوندل نے پروگرام کے آخر میں تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
قومی ترانے کے احترام میں تمام حاضرین کھڑے ہو گئے یوں یہ شاندار تاریخی پروگرام بڑے تزک و احتشام سے اختتام پزیر ہوا٬ یہ پروگرام اپنی بہترین نظامت کی وجہ سے عرصہ دراز تک یاد رکھاجائے گا۔