counter easy hit

یمن میں حوثی باغیوں نے پاکستانی قافلہ روک لیا

Yemen

Yemen

صنعا (جیوڈیسک) خانہ جنگی کے شکار یمن میں 2 ہزار سے زائد پاکستانی محصور ہوکر رہ گئے جب کہ دارالحکومت صنعا سے حدیدہ جانے والے قافلے کو حوثی باغیوں نے چیک پوسٹ پر روک لیا اور بمباری کے باعث عدن میں 100 سے زائد پاکستانی پھنس گئے۔

شورش زدہ یمن میں 2 ہزار سے زائد پاکستانی محصور ہوکررہ گئے جب کہ دارالحکومت صنعا سے حدیدہ کی جانب جانے والے قافلے کو حوثی باغیوں نے دوسری چیک پوسٹ پر روک لیا اور واپس جانے کی ہدایت کی تاہم قافلے میں موجود پاکستانی سفیر عرفان شامی نے باغیوں سے مذاکرات شروع کردیئے ہیں۔

دوسری جانب عدن میں بمباری اور دوطرفہ شدید فائرنگ کے نتیجے میں 100 سے زائد پاکستانی پھنس کررہ گئے۔ ترجمان دفترخارجہ تسنیم اسلم نے ایکسپریس نیوزسے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کے لئے یمنی سفارتخانے سے مسلسل رابطے میں ہیں اور کلئیرنس ملنے کے بعد شہریوں کو وطن واپس لانے کے لئے طیارہ روانہ کردیا جائے گا

جب کہ صنعا سے نکلنے والے قافلے کے ساتھ سفیر موجود ہیں جو باغیوں سے مذاکرات کر رہے ہیں تاہم امید ہے کہ 3 روز میں تمام پاکستانیوں کو بحفاظت وطن واپس لایا جائے گا۔