لاہور (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سی ایم ایچ لاہور کے تیسرے میڈیکل کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان آرمی نے ملک کی سرحدوں کی حفاطت سمیت قومی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے اور آرمی میڈیکل کور کی قدرتی آفات، دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں خدمات انتہائی متاثر کن ہیں۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی نوجوان نسل پر زیادہ اعتماد کریں کیونکہ مستقبل نوجوان نسل کا ہے ہم سب کو مل کر کوشش کرنا ہو گی کہ آنے والی نسلوں کو دہشتگردی سے آزاد ماحول فراہم کریں۔
ان کا مزید کہنا تھا ہم نے دہشتگردی کے خاتمے کا مصم ارادہ کر لیا ہے جہاں بھی دہشتگرد ہو گا اس کا پیچھا کریں گے۔