لاہور (جیوڈیسک) سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کے امیدوار بیرسٹر سلطان چوہدری کی فتح سے تبدیلی کا آغاز ہو گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں کسی عہدے کے لالچ میں تحریک انصاف میں نہیں آیا بلکہ مجھے پارٹی آرگنائز کرنے کا ٹارگٹ دیا گیا تھا۔ جس پر میں نے کام شروع کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی بزنس کلب بنا دیا گیا ہے جس میں 200 سے بزنس مین شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری افواج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہے۔
اس لئے تحریک انصاف نہیں چاہتی کہ ملک میں کوئی احتجاجی تحریک شروع کی جائے۔ لہذا حکومت فی الفور کمیشن تشکیل دے ۔ اگر حکومت نے جوڈیشل کمیشن نہ بنایا تو تحریک انصاف سڑکوں پر آنے پر مجبور ہو جائے گئی۔ یمن کے ایشو پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کو ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہے۔