counter easy hit

شاہراہوں پر رکاوٹیں نہ ہونے پراجازت نامہ جاری ہو گا، سندھ رینجرز

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ جو رکاوٹیں مرکزی شاہراہوں پر نہ ہوں، انھیں اجازت نامہ جاری کیا جا سکتا ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ کراچی کے شہریوں کی جانب سے بیئرئر ہٹانے میں بھرپور تعاون اور شرکت کو سراہتے ہیں۔

رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیکیوریٹی کے لیے لگائے جانے والے وہ بیریئرز جو مرکزی شاہراہوں پر نہ ہوں، اُن کو ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشاورت سے اجازت نامہ جاری کیا جائے گا۔