اسلام آباد (جیوڈیسک) نیپرا کے ترجمان کے مطابق فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے، 37 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کرنیکی تجویز موصول ہوئی ہے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی طرف سے موصول ہونے والی درخواست میں فروری کے مہینے میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی کی تجویز دی گئی ہے۔
نیپرا 9 اپریل کو سی پی پی اے کی درخواست کی سماعت کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جو فیصلہ بھی ہوا وہ کے الیکٹرک کے سوا ملک بھر کے صارفین پر لاگو ہو گا۔