counter easy hit

میری نئی آنے والی فلم ’’مسٹرایکس‘‘ میں کوئی بولڈ سین نہیں، عمران ہاشمی

Emran Hashmi

Emran Hashmi

نئی دلی (جیوڈیسک) بے باک مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے مشہور بالی ووڈ اسٹار عمران ہاشمی ان دنوں اپنی نئی سائنس فکشن فلم ’’مسٹر ایکس‘‘ کی پروموشن کے سلسلے میں مصروف ہیں جس میں انہوں نے حیران کن طور پر کوئی بولڈ سین نہیں فلمایا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلم کی پرموشن کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں بالی ووڈ اسٹار عمران ہاشمی کا کہنا تھا کہ فلم ميں ان كا كردار انسداد دہشت گردی كے افسر كے گرد گھومتا ہے جب کہ فلم ميں كوئی بولڈ سين شامل نہيں اور فلم میں ایک نئے انداز ميں نظر آؤں گا۔

دوسری جانب فلم کی اداکارہ امریا دستورکا کہنا تھا کہ فلم کی کہانی محبت اور نفرت کے گرد گھومتی ہے جب کہ عمران ہاشمی کے بغیر فلم کی عکس بندی آسان نہیں تھی تاہم میرے لئے سیکھنے کا اچھا تجربہ تھا۔

واضح رہے کہ ڈائریکٹر وکرم بھٹ کی سائنس فکشن فلم ’’مسٹر ایکس‘‘ 17 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔