اسلام آباد (جیوڈیسک) سری لنکا کے صدر میتھری پالاسری سینا آج پاکستان کے تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔
سری لنکن صدر وزیراعظم نوازشریف کی دعوت پر پاکستان آرہے ہیں ،دفتر خارجہ کےمطابق سری لنکن صدر اپنے دورے کے دوران صدر ممنون حسین سے ملاقات اور وزیراعظم کے ساتھ باضابطہ مذاکرات کریں گے۔
اس دورے کے دوران کئی اہم مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط بھی ہوں گے۔ واضح رہے کہ سری لنکن صدر پالاسری سینا کاصدر منتخب ہونے کے بعد یہ پہلا دورہ پاکستان ہے