counter easy hit

کراچی : ڈیفنس میں رینجرز مقابلہ میں 3 ملزمان ہلاک

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں رینجرز سے مقابلے کے دوران 3 ملزمان مارے گئے ہیں۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ڈیفنس میں مقابلے کے دوران مارے جانے والے تینوں ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے تھا۔

مقابلے کے دوران رینجرز کا ایک اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔

ترجمان رینجرز نے مزید بتایا کہ ہلاک ملزمان کی شناخت سلیم عرف ڈالر، نواز عرف دادا اور زبیر عرف مہاجر کے نام سے ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 19ایس ایم جی، 2ایل ایم جی اور 3گرنیڈ سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔