برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) اقوام عالم دہشتگردی انتہا پسندی اور بدامنی کے خلاف ایک اکایی کی صورت اختیار کر چکا ہے، رحمت عالم حضرت محمد کی شان میں گستاخی بھی درحقیقت عالمی دہشتگردی کی بدترین مثال ہے، دنیا میں امن اور حقیقی جمہوری اقدار کی پاسداری کے لیے ایک دوسرے کے مذہبی عقاید اور جذبات کا احترام کرنا ہو گا معروف روحانی و مذہبی شخصیت پیر علا ءوالدین صدیقی سجادہ نشین نیریاں شریف آزادکشمیر و چیرمین نور ٹی وی برطانیہ نے ان خیالات کا اظہار قادریہ ٹرسٹ برمنگھم کے زیر اہتمام سالانہ تحفظ ناموس رسالت کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوءے کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہی زندگی دنیا اور آخرت کی کامیابیاں سمیٹے گی جس میں الفت محبوب خدا کی تخم ریزی کی جا ءے گی ۔ انہوں نے کہاکہ ۱۹ اپریل کو عشاقان رسول عملی طور پر اپنے رسول اکرم سے محبت و عقیدت کا بھرپور اظہار کریں گے یہ ایک پر امن اور پر فکر میلاد النبی کا جلوس اور اجتماع ہوگا جس میں یورپ ،مشرق وسطی اور دنیا بھر سے قا فلے شامل ہو کر اپنی مذہبی ذمہ داریوں کا ثبوت دیں گے۔ برطانیہ کے اندر ہر طرف تمام سیاسی و مذہبی تفرقوں کو بالا طا ق رکھتے ہو ءے عشق رسول کا پرچم سربلند کیا جا ءے گا۔
اس عظیم الشان تحفظ ناموس رسالت کانفرنس کی میزبانی کے فرایض چیرمین قا دریہ ٹرسٹ پیر طیب الرحمن خان قا دری اور مولانا نصیر اللہ نقشبندی نے سرانجام دیے جبکہ صدارت مفتی اعظم برطانیہ گل محمد خان قا دری نے کی ۔خصوصی شرکت کرنے والوں میں شامل تھے ایم پی جان ہیمنگ ، نو منتخب لارڈ میر آف برمنگھم کونسلر رایے ہیسل ، امیر جماعت اہلسنت برطانیہ مفتی یار محمد قا دری ، چیرمین ادارہ مصبا ح القرآن برطانیہ الشیخ مصباح المالک لقمانوی ، صا حبزادہ پیر نور العارفین صدیقی ، مفتی محمد عبد الرسول منصوری الازہری ، مولانا نیاز احمد صدیقی ، مولانا افضل ضیاء سیالوی ، مولانا صفدر حسین ہا رونی ،محمد نواز خان، کونسلر محد عظیم ، کونسلر ذاکر اللہ چو ہدری،کونسلر محمد اخلاق ،کونسلر عنصر علی ، سابق کونسلر چو ہدری سعید ، سابق کونسلر راجہ شوکت ، مولانا عبد الغفور نقشبندی ، چیرمین قا یداعظم ٹرسٹ برطانیہ راجہ محمد اشتیاق ، رشید قمر اسلامک مشن برطانیہ ، مولانا ضیاء الاسلام ہزاروی ، حافظ عبد الرءوف نقشبندی ، علامہ احمد نواز نقشبندی ،سید تصور حسین نقوی ملک لاء سو لیسیٹر، اکرام مرزا ، خلیفہ محمد ہا رونی ، محمود رشید ، حافظ رمضان رضا، مولانا الطاف سیالوی ، حافظ محمد رمضان ، سلطان محمود قا دری ، قاری محمد سلطان قا دری ،مولانا الطاف حسین ، طارق لوہار ، حافظ قا سم صدیق چشتی ،سفیان طا ہر ، حافظ محمد ثاقب جما عتی ،حاجی علی اصغر صدیقی ، غلام عباس چشتی ، سفیان طا ہرا ور دیگر ۔ سالانہ عظیم الشان تحفظ ناموس رسالت کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ءے ممبر برطانوی پارلیمنٹ جان ہیمنگ نے کہاکہ انسانی حقوق کی خاطر آواز بلند کرنا ہر ذی شعور انسان کی اہم ترین ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہاکہ انسانیت کا تقاضا ہے کہ ہر ایک کی آزادی اور خود مختاری کا احترام کیا جا ءے اور کسی دوسرے کی دل آزاری نہ کی جا ءے ۔ نومنتخب لارڈ میر آف برمنگھم کونسلر راءے ہیسل نے کہاکہ کویی بھی حقیقی جمہوری طاقت انتہا پسندی اور بدامنی کی ہر گز اجازت نہیں دیتی ہے بطور لارڈ میر آف برمنگھم اپنے دور میں انٹر فیتھ انٹر کلچرل اور رواداری کو فروغ دینے کی پوری کوشش کروں گا ہر مذہب سے وابستہ شخص کو اس کے عقاید کی انجام دہی میں مکمل آزادی حاصل ہونی چا ہیے مذہب کی بنیا د پر قتل و غارت گری کھلی دہشتگردی ہے اور کویی بھی مہذب معاشرہ اسکی حمایت نہیں کرتا ۔ سانحہ پشاور آرمی پبلک سکول میں شہید ہونے والے معصوم بچے حارس نواز اور شید ید زخمی احمد نواز کے والد محمد نواز خان نے کہاکہ دہشتگردوں کا کویی مذہب نہیں ہوتا بلکہ وہ اپنے مخصوص عزاءم کی خاطر تباہی و بربادی کا روپ دھارتے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف امت اسلامیہ کو متحد و منظم کرنے میں علماء و مشایخ اپنا مثبت کردار ادا کریں ۔ انہو ں نے کہاکہ وقت اس بات کا تقاضا کرتا ہے پوری امت مسلمہ تمام تر نفرتوں اور ذاتی پسند نہ پسند کو بھلا کر عشق رسول کے جھنڈے تلے اکھٹے ہوجاییں۔
چیرمین قا ید اعظم ٹرسٹ برطانیہ راجہ محمد اشتیاق نے کہاکہ امن عالم کے لیے بطور مسلمان ہمیں اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا ۔ انہو ں نے کہا کہ علماء مشایخ کو چا ہیے کہ اپنے ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر اغیار کو بھی اپنے ساتھ شامل ہو نے کا موقع دیں تا کہ دین اسلام کی حقانیت اور صداقت ان کے دلوں میں ڈالی جا سکے ۔ مولانا نصیر اللہ نقشبندی نے کہاکہ شان رسول کو بڑھانے کا وعدہ خدا نے خود فرما دیا ہے اس کے مخالفین کو زوال جبکہ اسکی عظمت و رفعت کو کمال ہی کمال حاصل ہو گا ۔ ۱۹ اپر یل کو بالخصوص اہل اسلام میلاد النبی جلوس اور اجتماع میں شرکت فرما کر مذہبی اور ملی بیداری کا عملی ثبوت پیش کریں ۔کانفرنس سے امیر جما عت اہلسنت مفتی یار محمد قا دری ، مولان ضیاء الاسلام ہزاروی ، سید تصور حسین نقوی ،مولانا افضل ضیاء سیالوی ، کونسلر محمد عظیم ، کونسلر عنصر علی ، کونسلر محمد اخلاق ، کو نسلر ذاکر اللہ چو ہدری ، مولانا عبد الغفور نقشبندی ، صاحبزادہ پیر نور العارفین صدیقی ، مولانا احمد نواز اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔