نئی دہلی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن کو بھارت کے اعلیٰ ترین سول اعزاز ’’پدم وبھوشن‘‘ سے نواز دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں بگ بی کے نام سے مشہور اداکار امیتابھ بچن کو ان کی فنیخدمات کے اعتراف میں بھارتی حکومت نے اعلیٰ ترین سول اعزاز ’’پدم وبھوشن‘‘سے نوازا ہے۔
امیتابھ بچن کو یہ ایوارڈ راشٹر پتی بھون میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں دیا گیا جہاں انہوں نے بھارتی صدر پرناب مکھر کے ہاتھوں اسے وصول کیا جب کہ تقریب میں امیتابھ بچن کہ اہلیہ جیا بچن ، ابھیشیک بچن ،بیٹی شویتا اور بہو ایشوریا رائے بچن نے بھی شرکت کی۔
واضح رہے کہ امیتابھ بچن کو ان کی بہترین فنی صلاحیتوں پر 1984 میں ’’پدم شری‘‘ اور2001 میں ’’پدم بھوشن‘‘ اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔