counter easy hit

سعودی وزیر کی ہنگامی دورے پر آج اسلام آباد آمد، وزیراعظم سے ملاقات کریں گے

Saleh bin Abdul Aziz

Saleh bin Abdul Aziz

اسلام آباد (جیوڈیسک) سعودی وزیر مذہبی امور آج اسلام آباد میں مصروف دن گزاریں گے۔ وہ وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات بھی کریں گے اور انہیں سعودی فرمانروا کا خصوصی پیغام پہنچائیں گے۔

اس کے علاوہ وہ وزیر مذہبی امور سردار یوسف سے بھی ملیں گے۔ بے نظیر انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سے مضبوط مذہبی، معاشی اور عسکری تعلقات ہیں۔

ہم پاکستانی حکومت سے بہتری کی امید رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی پارلیمنٹ کی منظور کردہ قرار داد پاکستان کا داخلی مسئلہ ہے۔