لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر جدہ روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں اہمیت کا حامل ہے۔
شہباز شریف دورے کے دوران سعودی وزیر خارجہ اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرینگے۔ وزیراعلیٰ پنجاب اس موقع پر سعودی قیادت سے یمن کے معاملے پر تبادلہ خیال بھی کرینگے۔