ممبئی (جیوڈیسک) معروف کنسٹرکشن کمپنی کی جانب سے فیشن شو کا اہتمام کیا گیا۔
فیشن ڈیزائنر کین فیرنس کے تیار کردہ ملبوسات ماڈلز پر خوب جچے۔ سنہری رنگ کے آؤٹ فٹ میں شو اسٹاپر شردھا کپور ریمپ پر آئیں تو حاضرین دل تھام کر رہ گئے۔
رنگا رنگ ملبوسات میں خواتین اور مرد ماڈلز کی ریمپ پر واک کو دیکھنے والوں نے خوب سراہا۔