اسلام آباد (جیوڈیسک) ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے بغداد دھماکوں میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا دنیا میں کہیں بھی دہشتگردی کے واقعات ہوں، پاکستان ان کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔
دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری دنیا تعاون بڑھائے۔