سائو پولو (جیوڈیسک) برازیل میں فیشن ویک آخری شو کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا ، آخری روز خوبرو ماڈلز نے موسم گرما کیلئے سادہ لیکن دیدہ زیب پہناوے نمائش کیلئے پیش کیے۔
برازیل کے شہر ساؤ پالو میں فیشن ویک کے آخر ی روز بھی فیشن کے رنگ چھائے رہے۔ نئے ڈیزائن سے سجے ملبوسات کو لوگوں نے دل کھول کر داد دی۔
ملبوسات کے رنگوں کا انتخاب موسم کی مناسبت سے کیا گیا تھا جن میں سرخ ، سفید ، سبز اور پیلا رنگ نمایاں تھا ۔ ملبوسات کے علاوہ ماڈلز کے جوتے اور دلکش ہیئر سٹائلز نے بھی لوگوں کو بے حد متاثر کیا۔