لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق کا کہنا ہےکہ عمران خان کے بہت سے جھوٹ پکڑے گئے۔ وہ جوڈیشل کمیشن کے سامنےبھی دھاندلی ثابت نہیں کرسکیں گے۔
ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں ریلوے اسٹیشنز کی اپ گریڈیشن کےمعاہدے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےخواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن عمران کی ضد پر بنایا گیا۔انکے بہت سے جھوٹ پکڑے جاچکے ہیں۔جوڈیشل کمیشن کے سامنےبھی دھاندلی ثابت نہیں کرسکیں گے۔
ان کاکہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن میں وزیراعظم،،وزرائےاعلیٰ اور منسٹرز کو بلدیاتی الیکشن کی انتخابی مہم سے روکنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ وزیر ریلوےکا کہنا تھا کہ اپ گریڈیشن معاہدے سے مسافروں کو بہترین سہولتیں میسر آئیں گی۔ چینی صدر کےدورے پر ریلوے میں سرمایہ کاری کامعاہدہ بھی طےپائےگا۔