ماسکو (جیوڈیسک) ماسکو میں ہونے والے مقابلے میں روس کے کئی شہروں سے 50 حسیناؤں نے حصہ لیا۔
ہر حسینہ اپنی خوبصورتی میں بے مثال تھی مگر کامیابی اکیس سالہ طالبہ صوفیہ نک چک کے حصے میں آئی۔ جیسے ہی صوفیہ کی فتح کا اعلان ہوا وہ بے ساختہ رو پڑی۔
سابق مس روس نے اس کے سر پر تاج رکھا تو ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ مس صوفیہ اب مس یونیورس مقابلے میں روس کی نمائندگی کریں گی۔ روس میں مقابلہ حسن 1939ء سے ہو رہا ہے۔