اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ چین کے صدر شی چن پنگ کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
چینی صدرعظیم رہنما ،پاکستان کے دوست اور بھائی ہیں، تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں، پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند، سمندروں سے گہری اور شہد سے زیادہ میٹھی ہے۔ وزیراعظم نوازشریف اور چین کے صدر مشترکہ پریس کانفرنس کر رہے تھے۔
پریس کانفرنس میں وزیر اعظم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان 51 معاہدوں پر دستخط ہوئے، شنگھائی تعاون تنظیم میں رکنیت کیلئے حمایت پرچین کے شکر گزار ہیں، ہمارا عزم ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ مشترکہ طور پر لڑیں گے، ہمارے تعلقات کا اہم جزو مستقل مزاجی اور تسلسل ہے۔