کراچی (جیوڈیسک) دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے عالمی شہرت یافتہ اداکارو کمپئیر معین اخترکی چوتھی برسی کل 22اپریل کو منائی جائے گی اس موقع پر شہر کے متعدد ثقافتی اداروں نے پروگرام ترتیب دیے ہیں۔
معین اخترنے 1966میں یوم دفاع پاکستان کے نام سے پیش کیے جانے والے ٹی وی پروگرام سے فنی سفر کا آغاز کیا۔’’بچاؤ معین اختر سے، بیبیا معین اختر قابل ذکر تھے لیکن انھیں ٹی وی کے ڈرامے ’’روزی‘‘ سے جو شہرت ملی وہ یاد گار کہی جاسکتی ہے۔
انھوں نے انور مقصود کے ساتھ بے شمار اسٹیج شوز اور ڈرامے کیے ان میں ٹی وی ڈرامہ’’ ہاف پلیٹ‘‘ بے حد عمدہ اور یاد گار ڈرامہ تھا۔ معین اختر پاکستان کے ان فنکاروں میں شامل تھے کہ جن کے ساتھ کام کرنے میں بھارتی فنکار بھی فخر محسوس کرتے تھے۔
دلیپ کمار کا کہنا تھا اگر مجھے کسی شو میں شامل کرنا ہے تو اس کے کمپئیر معین اختر ہوں گے۔ معین اختر کا انتقال2012میں حرکت قلب بند ہوجانے سے ہوا۔