کراچی (جیوڈیسک) سابق وزیر داخلہ سندھ نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں آصف علی زرداری اور الطاف حسین کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں، حکومت نے سیکورٹی واپس لے لی تاکہ کام آسان ہوسکے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور ایم کیو ایم کے قائد پر الزامات کی بھرمار کر دی۔ کہتے ہیں جان کا خطرہ ہے ، دھمکیاں بھی مل رہی ہیں۔
حکومت نے سیکورٹی بھی واپس لے لی ہے تاکہ کام آسان ہو سکے۔ سابق وزیر داخلہ سندھ نے الزام عائد کیا کہ بدین میں ان کے اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مقدمات درج کئے جا رہے ہیں۔
ذوالفقار مرزا نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ این اے دو سو چھیالیس سے جماعت اسلامی یا تحریک انصاف جیتے۔