counter easy hit

پاکستان سمیت بھارت اور نیپال میں زلزلے کے شدید جھٹکے

Earthquake

Earthquake

پشاور (جیوڈیسک) پاکستان کے کئی شہروں سمیت بھارت اور نیپال میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ پشاور اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

پورے ہمالیہ ریجن میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کےشمالی علاقوں میں زلزلے کی شدت 7.7ریکارڈ کی گئی ہے۔

بھارتی شہروں پٹنہ اور اترپردیش ،نئی دلی، کولکتا اور جےپور سمیت نیپال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی گہرائی 12 کلو میٹر ہے، زلزلے کا مرکز نیپال ہے۔