لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اہم پیش رفت ہو گی اور غیر ملکی کرکٹ ٹیموں کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے فروغ کیلئے پنجاب حکومت نے گراونڈز بھی مہیا کی ہیں۔