لاہور : پھانسی کے موقع پر کوٹ لکھپت جیل کے اطراف میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ مجرم ذولفقار نے 1998 میں ڈکیتی کے دوران دو افراد کو قتل کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نےاسے سزائے موت سنائی تھی۔گذشتہ روز ذولفقار کی اس کے لواحقین سے آخری ملاقات کروائی گئی اور آج صبح مقامی مجسٹریٹ کی موجودگی میں اسے تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔
پھانسی کے بعد مجرم کی لاش ضروری کارروائی کے بعد اسکے لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔