اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے خواجہ سعد رفیق کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کرتے ہوئے ان کے ڈی سیٹ ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
الیکشن ٹربیونل نے این اے 125 دھاندلی کیس کی سماعت کرتے ہوئے انتخابات میں بے ضابطگیاں ہونے کا فیصلہ دیا تھا۔ ٹربیونل نے این اے 125 لاہور میں کامیاب امیدوار خواجہ سعد رفیق کی رکنیت ختم کرتے ہوئے دوبارہ انتخابات کرانے کا بھی حکم دیا۔
الیکشن کمیشن نے این اے 125 پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ موصول ہونے کے بعد خواجہ سعد رفیق کی قومی اسمبلی سے رکنیت ختم کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔