راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے آسٹریلوی وزیرخارجہ نے ملاقات کی جس میں سیکیورٹی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ اطلاعات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آسٹریلوی وزیرخارجہ جولی بشپ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دفاع، سیکیورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ آسٹریلوی وزیر خارجہ نے آپریشن ضرب عضب میں سیکیورٹی فورسز کی خدمات کو سراہا۔