پیرس (زاہد مصطفی اعوان) سابق گورنر چوہدری محمد سرور کے پاکستان میں سیاسی کردار کا اثر ان کے بیٹے انس سرور کی انگلینڈ الیکشن میں ہار کی صورت میں سامنے آیا۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم نے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے مذید کہا کہ سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی پاکستان میں لالچی سیاست کو برطانیہ کی پاکستانی کمیونٹی نے انس سرور کو ووٹ نہ دے کر مسترد کردیا۔ چوہدری محمد سرور عرصہ دراز سے برطانیہ میں الیکشن جیتتے رہے ہیں۔
چوہدری محمد سرور کی پاکستان میں سیاسی قلہ بازیاں کا اثر اْن کے بیٹے انس سرور کو بھگتنا پڑا۔پی ٹی آئی والے بھی بہت جلد چوہدری محمد سرور کو پہچان جائیں گے چوہدری محمد سرور نے میاں نواز شریف کے احسان کو بہت جلد بھلا دیا مگر پاکستانی کمیونٹی نے میاں نوازشریف کا بدلہ برطانیہ میں خوب اْتارا ہے باپ پاکستان میں سیاسی پارٹیاں بدل رہا ہے اور سزا بیٹے کو برطانیہ میں ہار کی صورت میں ملی ہے۔