لندن : برطانیہ کے حالیہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد ساجد جاوید وزیر تجارت بن گئے ہیں۔
کنزر ویٹو پارٹی سے تعلق رکھنے والے ساجد جاوید نے برطانیہ کے عام تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کی اور برطانوی سیاست کے دھارے میں اپنا نمایاں مقام حاصل کیا، وہ لنکا شائر میں پیدا ہوئے اور ان کے والد جاوید بس ڈرائیور تھے۔ 20 سال کی عمر میں انہوں نے کنزر ویٹو پارٹی کے پہلے اجلاس میں شرکت کی اور جلد پارٹی میں نمایاں حیثیت حاصل کر لی۔
ساجد جاوید نے 25 سال کی عمر میں ایک امریکی بینک میں ملازمت اختیار کی اور اس کی تاریخ کے کم عمر ترین نائب صدر بنے، 2010 کے انتخابات میں انہوں نے فتح حاصل کی اور کنزر ویٹو پارٹی کی جانب سے پہلے پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے، ان کو 2010 سے 2015 تک مختلف وزارتوں پر کام کرنے کا موقع ملا۔