کراچی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور ہیڈ کواٹرز میں امن وامان سے متعلق اہم اجلاس میں اپیکس کمیٹی کے فیصلوں پر موثر عملدرآمد کیا جائے۔
کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل رضوان اختر ، کور کمانڈر کراچی لیفٹنٹ جنرل نوید مختار ، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان ، ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر ، آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور حساس اداروں کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی کے داخلی راستوں پر رینجرز کی چوکیاں فوری طور پر قائم کی جائیں ، اس کے ساتھ کراچی میں قبضے کی زمینوں پر قائم مدرسوں کی نشاندہی ، پے رول پر رہا افراد کی فوری گرفتاری اور کالعدم تنظمیوں کے خلاف آپریشن مزید تیز کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کراچی میں مقیم لاکھوں افغان مہاجرین سمیت دیگر غیر ملکیوں کی فوری واپسی سے متعلق بھی اقدامات کرنے پر بھی غور کیا گیا ہے۔