counter easy hit

پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کا ایک اہم اجلاس لاکورنیو کےایک مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد ہوا

PPP

PPP

فرانس : پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کا ایک اہم اجلاس لاکورنیو کےایک مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد ہوا جس کی صدارت پی پی پی یورپ کے کو آرڈینیٹر اور پی پی پی فرانس کے سینئر نائب صدر جناب کامران یوسف گھمن نے کی نیابت کے فرائض جنرل سیکریٹری پی پی پی فرانس جناب منیر احمد ملک نے انجام دۓ اجلاس میں تمم پرانے سینئر ورکرز اور رہنماوں ن ےکثیر تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس کاآغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا حافظ حبیب الرحمن نے اپنی پر سوز آواز میں الله کے کلام کی تلاوت فرمائ ابتدائیە میں منیر احمد ملک نےاجلاس کی غرض وغائت بیان کرنےسےقبل ایک قرارداد پیش کی جس میں کراچی میں بے گناہ مرد وخواتین اور بچوں کو بس میں بےدردی سےقتل عام کی شدید مذمت کی گئ مطالبە کیاگیاکە بغیر کسی لحاظ کےدەشت گردوں کےخلاف سخت کاروائ کی جاۓ کراچی میں آپریشن کو موثر اور فعال بنایاجاۓ اور قاتلوں کو کیفردار تک پہنچایاجاۓ قرارداد متفقە طور پر منظور کی گئ بعد میں منیر احمد ملک کراچی کے شہداٴ صدر پی پی پی فرانس زاہد اقبال خان کےوالد صاحب چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی کی والدە اور ظھیر ستی کے بھائ کی فوتیدگی پر فاتحە خوانی کی اجلاس میں تنظیم سازی کےسلسلےمیں عمیق غور و فکر کیا گیا۔

اجلاس میں ہر ساتھی نے کھل کر اپنےاپنےخیالات کااظھار کیااور فرانس میں پارٹی کو مظبوط کرنے کےلۓ مختلف تجاویز پیش کیں اجلاس میں اوورسیز میں ہونے والی متوقع تبدیلیوں پر بہی سیر حاصل بحث کی گئ پی پی پی فرانس کی طرف سے چئرمین بلاول بھٹو کی طرف سے اوورسیز میں تنظیم نو کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوۓ اسےخوش آئند قرار دیا۔

کامران یوسف گھمن نے کہا کە اس فیصلے سے کارکنوں میں ایک نئ لہر دوڑ گئ ہے اور وە تمام لوگ جو ذاتی تعلقات کی بناپر اوورسیز میں عہدوں پر براجمان ہیں ان کےلۓ بلاول بھٹو زرداری کایە اعلان پریشان کن ہو گا قاری فاروق احمد فاروقی چیف آرگنائزر پی پی پی فرانس میڈیاایڈوائزر صغیر اصغر نائب صدور اجمل خان ترین رانا شاہد ظھیر ستی فنانس سیکر یٹری صوفی سرفراز محمد رابطە سیکر یٹری صوفی عابد اسسٹنٹ سیکرٹری ملک لطیف الرحمن کلچرل ونگ کے صدر ملک الله یار سینئر پارٹی رہنما اشتیاق خان اور اقبال گجر ملک عبدالرزاق اختر علی اظھر علی صفدر اور احمد کےعلاوە دیگر نے بلاول بھٹو جو اپنے نانا اور والدە کا مشن لیکر چلناچاہتےہیں ھم ان کےاس مشن میں مکمل طور پر ان کے ساتھ ہیں۔

واضح کر دیناچاہتے ہیں کە کسی کو من چاہے افراد کو عہدوں پر قائم کرنےکی نە صرف مخالفت کی جاۓ گی بلکە سخت مزاحمت کی جاۓ گی اجلاس کو بتایاگیاکە پاکستان میں بہی اور بلاول بھٹو زرداری سے مکمل رابطے میں ھیں جلد ہی فرانس سے پی پی پی کے ایک وفد کی بلاول زرداری سے ملاقات متوقع ہے اس کے علاوە یورپ کی تمام تنظیموں سے بہی رابطە ہے اور جلد ہی ایک یورپ کی سطح پر کنونشن منعقد کیا جاۓ گا۔

پاکستان سے پارٹی رہنماوں کےعلاوبلاول بھٹو زرداری کو بہی دعوت دی جاۓ گی اور فرانس کے علاوە پورے یورپ میں پارٹی کو مضبوط کیا جاۓ اجلاس کے شرکاٴ نے ایک دوسرے پر مکمل اعتما دکا اظھارکیا گیا آخر میں دعاۓ خیر گئ اورکھانا پیش کیا گیا۔