لاہور : الحمراء ہال لاہور میں سانحہ جوزف کالونی کے متاثرین میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی دشمن کی آنکھ میں کھٹکتی ہے جب بھی پاکستان ترقی کی راہ چلنا شروع کرتا ہے تو دشمن کراچی جیسے واقعات کراتے ہیں۔
حکومت کی پوری کوشش ہے کہ کراچی کے امن کو بحال کر کے دم لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ اقلیتوں کی حقوق کا خیال رکھیں اور کسی سازش کو کامیاب نہ ہونے دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب دوڑ صرف انسانیت کی ہے اور پاکستان کو کمزرو کرنے والوں کے خلاف ملکر جنگ لڑنا ہو گی۔
حکومت کی جانب سے 155 خاندانوں میں فی کس پانچ لاکھ روپے کی چیک بھی دیئے گئے۔ اس موقع پر چیک وصول کرنے والوں کا کہنا تھا کہ وہ حکومت کے شکر گزار ہیں کہ ان کے گھر بھی تعمیر کر کے دیئے اور مالی امداد بھی کی۔