ممبئی : بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون ان دنوں ایک مشکل میں آن پھنسی ہیں جہاں ہندو مذہبی تنظیم نے ان کی ویب سائٹ پر پابندی اور اداکارہ کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو مذہبی تنظیم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سنی لیون کی فحش ویب سائٹ بھارتی خواتین کے وقار کی توہین ہے اور اس سے نوجوانوں میں اخلاقی بگاڑپیدا ہورہا ہے ان کے خلاف مہاراشٹرا اور گوا میں کئی مقدمات درج کرائے گئے ہیں تاہم پولیس نے اب تک کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔
ہندوانتہا پسند تنظیم نے بھارتی حکومت سے سنی لیون کی ویب سائٹ پر پابندی لگانے اور انہیں ملک بدر کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ کینڈین نژاد سنی لیون بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بعد متعدد بار تنقید کا نشانہ بن چکی ہیں جس کا وہ میڈیا پر بھی بارہا اظہار بھی کرچکی ہیں۔