دی ہیگ (حاجی جاوید عظیمی) روحانی سلسلہ عظیمیہ کے زیر سر پرستی مراقبہ ہال ہالینڈ کے زیر اہتمام فروغ نعت کے سلسلے میں آل یورپ عظیمی مقابلہ حسن نعت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی 24 مئی کو ہونے والی تقریب کے انتظامی امور کو حتمی شکل دینے کے لئے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
نگران مراقبہ ہال ہالینڈ حاجی محمد جاوید عظیمی نے شرکاء اجلاس کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہم سب مل کر اجتماعی طور پر تعاون کے ساتھ اس سالانہ تقریب کو منعقد کرتے ہیںپروگرام کے سلسلے میں ابتک ہونے والی پیشرفت سے متعلق تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ امسال نعتیہ مقابلے میں حصہ لینے کے لئے یورپ کے سات ممالک سے نعت خواں حضرات تشریف لارہے ہیں۔
تقریب کو خوب سے خوب تربنانے کے لئے شرکاء اجلاس کی باہمی مشاورت سے مختلف انتظامی امور کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ دوران اجلاس مرزا امجد بیگ کو ٹیم میں شامل ہونے پر جاوید عظیمی اور تمام ٹیم اراکین نے نئے ساتھی کو خوش آمدید کہا اور صمیم قلب سے مبارکباد پیش کی۔
اجلاس سے قبل تمام اراکین نے مل کر ذکر جہر ،مراقبہ اور نماز مغرب ادا کی۔ نگران مراقبہ ہالینڈ حاج محمد جاوید عظیمی نے شرکاء اجلاس کی خدمت میں مختلف اقسام کے ریفریشمنٹ پیش کئے۔