ممبئی : سلمان خان جو ان دنوں اپنی آنے والی فلم ”بجرنگی بھائی جان” کی شوٹنگ کے سلسلے میں کشمیر میں ہیں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر جنت ہے، ہم کشمیر میں سیاحت کے فروغ کے خواہاں ہیں اور سیاحت کے فروغ کے لئے مل کر کام کریں گے۔
انہوں نے کہا ہمیں دنیا بھر سے سیاحوں کو کشمیر میں سیروتفریح کے لئے آنے کے لئے مدعو کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس نے کشمیر نہیں دیکھا، سمجھو اس نے زندگی میں کچھ نہیں دیکھا ہے۔
سلمان خان نے کہا کہ اگرچہ میرے مسائل بہت چھوٹے ہیں تاہم مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کا میں ہمیشہ احسان مند رہوں گا اور انہیں اس کا بدلہ ضرور دوں گا۔
میں نہیں جانتا کہ میں اس کا مستحق تھا جو میرے مداحوں نے مشکل وقت میں میرے ساتھ کیا۔