اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کو فون کر کے سانحہ صفورا کے 4 ملز موں کی گرفتاری کو سراہا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔
کم وقت میں ملزموں کی گرفتاری ثابت کرتی ہے کہ کراچی آپریشن درست سمت میں جا رہا۔ وزیر اعظم نے ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کا عزم کا اعادہ بھی کیا۔