ملتان : پی پی 196 میں سابق صوبائی وزیر وحید آرائیں کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی سیٹ پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری ہے۔
چودہ امیدوار میدان میں ہیں تاہم اصل مقابلہ ن لیگ کے رانا محمودالحسن اور تحریک انصاف کے رانا عبد الجبار کے درمیان ہے۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار بھی میدان میں ہیں۔
ایک لاکھ 76 ہزار 315 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ حلقے میں 133 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ جن میں 41 کو حساس قرار دے کر چار ہزار کے قریب پولیس اہلکار اور رینجرز کی 6 کمپنیاں بھی تعینات کر دی گئی ہیں۔ پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔