ریاض : غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی صوبے قطیف میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران مسجد میں 150 نمازی نماز ادا کر رہے تھے۔
دھماکہ اس قدر خوفناک تھا کہ کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
تاحال کسی تنظیم نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔