لاہور : پاکستانی ٹیم کی افتتاحی ٹیم میں فتح کے بعد پوری عوام خوشی سے نہال ہے لیکن قومی کوچ وقار یونس کہتے ہیں کہ کچھ پاکستانی ٹیم کی کارکردگی میں کچھ خامیاں تھیں جن کا نوٹس لیا جائے گا۔
قومی شاہینوں کی زمبابوے کے خلاف جیت اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر عوام کے مرجھائے ہوئے چہرے کھل اٹھے۔ جہاں عوام فتح پر جشن منانے میں مصروف ہے تو وہیں قومی ٹیم کے کوچ بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت کو سہراتے نظر آئے۔
وقار یونس کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں خوشی سے کہ افتتاحی میچ میں کامیابی سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔
پہلے ٹی 20 میچ میں جہاں کچھ کھلاڑیوں نے اپنے انتخاب کو درست ثابت کیا وہیں کچھ کھلاڑی اپنا دم دکھانے میں ناکام رہے۔ وقار یونس کا کہنا تھا کہ جیت کے خوشی اپنی جگہ لیکن فیلڈنگ میں خامیوں کا نوٹس لیا جائے گا۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستانی کھلاڑی دوسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں کیا کارنامہ انجام دیتے ہیں۔