پھول نگر : پھول نگر چک 279 گلشن اقبال کالونی عارف والا میں گرین وچ سکول کے پلے تا نرسری گروپ کے طلبہ لاہور تفریح کے لئے جا رہے تھے کہ بائی پاس کے قریب ٹائی راڈ کھلنے سے کوچ الٹ گئی۔
کرین کی مدد سے کوچ کو سیدھا کرکے بچوں کو نکالا گیا۔ زخمی بچوں کو لاہور ریفر کر دیا گیا ہے جبکہ جو بچے معمولی زخمی تھے ان کو عارف والا میں ٹیچرز کے ساتھ بھیج دیا گیا۔
بدنصیب کوچ کا ڈرائیور محمد عمران بھی شدید زخمی حالت میں لاہور ریفر کیا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔