ممبئی : بالی ووڈ اداکار عامر خان کا کہنا ہے کہ کسی کو اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیئے کہ اس وقت وہ بالی ووڈ کے سب سے بڑے اداکار ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارعامر خان نے میڈیا سے بات کرتے ہو ئے کہا کہ وہ بالی ووڈ میں سب سے بڑے اداکار بن گئے ہیں ان کا یہ کہنا فلم “پی کے” میں شاندارکامیابی کا سبب ہر گز نہیں تھا بلکہ ان کی فلم “دنگال” کے لیے بڑھایا ہوا وزن ہے۔
اداکار نے فلم کے لیے اپنا وزن 95 کلو وزن تک بڑھایا ، فلم میں وہ مہاویر پھوگٹ نامی بھارتی ریسلر کا کردار ادا کریں گے جبکہ فلم میں وہ اسی کردار میں نوجوان کے روپ میں بھی نظر آئیں گے جس کے لیے عامر خان اب اپنا وزن کم کررہے ہیں۔
عامر خان کا کہنا ہے کہ وزن بڑھانے سے انہیں صحت کے حوالے سے کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے ان کا کہنا تھا کہ ان کے اہل خانہ کا بھی کہنا ہے کہ وہ اپنی صحت کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔