counter easy hit

کسی کو بھی پاکستان کیخلاف پراکسی وار کی اجازت نہیں، آرمی چیف

Raheel Sharif

Raheel Sharif

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دشمن تنازعات پیدا کرکے پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے، کسی دوسرے ملک کو بھی پاکستان کیخلاف پراکسی وار کی اجازت نہیں دینگے۔

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ دشمن دہشتگردی کو ہوا دے کر عدم استحکام پیدا کررہا ہے، دہشتگردی کیخلاف جنگ کی کامیابی میں سول ملٹری تعاون ناگزیر ہو چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے، پاکستان اور کشمیر لازم وملزوم ہیں ۔جنر ل راحیل شریف کا کہناتھا کہ خطے میں امن و استحکام کی خواہش رکھتے ہیں خطے میں امن و استحکام کے ساتھ کشمیر میں امن بھی ضروری ہے۔

مسئلہ کشمیر کا حل صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہی قابل قبول ہے، مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دشمن کے مکروہ عزائم کوخاک میں ملانےکی بھرپورصلاحیت اورعزم رکھتاہے۔