کراچی : سانحہ صفورا کی تفتیش میں اہم کامیابی ملی ہے، ایک اور دہشت گرد کو گرفتار کرکے سانحہ میں استعمال ہونیوالی گاڑی برآمد کر لی گئی۔
سانحہ صفورا کی تفتیش کے دوران اہم کامیابی ملی ہے۔ کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے سانحہ میں ملوث گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر ایک اور دہشت گرد گرفتار کر لیا۔ ملزم اسد الرحمان کے قبضے سے سانحہ صفورا میں استعمال ہونیوالی گاڑی برآمد کرلی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزم نے بس کےاندر فائرنگ کا اعتراف کرلیا۔ سانحہ صفورا کے چار ملزموں میں سعد عزیز، طاہر حسین ، حافظ ناصر اور اطہر عشرت کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔